سندھ میں لینڈ مینجمنٹ ریکا ر ڈ مثبت قدم ہے،رضوان میمن

سندھ میں لینڈ مینجمنٹ ریکا ر ڈ مثبت قدم ہے،رضوان میمن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عا لمی بینک کے دو رکنی وفد نے سینئر اسپیشلسٹ میں مس لز بتھ کی قیا دت میں چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن سے ملا قا ت کی ۔چیئر مین پلا ننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ بو ر ڈ سندھ محمد وسیم بھی مو جو د تھے ۔صو با ئی سیکریٹری سید ذو الفقا ر علی شاہ اور ممبر بو ر ڈآ ف ریو نیو سندھ منظو ر احمد شیخ نے عا لمی بنک کے وفد کو سندھ میں انٹگریٹڈ لینڈ ریکا ر ڈ مینجمنٹ سسٹم کے با ر ے میں آگا ہ کیا جس کا مقصد ریکا ر ڈ کو شواہد کی مطا بقت سے بہتر بنا نا اور عوام النا س کو سہولتوں کی فرا ہمی ہے ۔چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے وا ضح کیا کہ کمپیو ٹر ائزیشن کے ذر یعے لینڈ مینجمنٹ ریکا ر ڈ کو مو ثر بنا نے کی خدما ت سے عوام کو مستفید کر نے کے لئے ضلعی سطح پر سندھ بھر میں فیسیلیٹییشن سینٹرز قا ئم کر نے کے ساتھ ساتھ تحصیل کی سطح پر بھی فیسی لیٹیشن سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں تا کہ لو گو ں کو سفر کی صعو بتیں اور تضیع او قات کے مسائل سے نبر د آزما نا ہو نا پڑ ے ۔چیف سیکریٹری نے وفد کی آمد پر شکریہ بھی ادا کیا ۔مس میر الزبتھ جو انٹگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم کے سلسلے میں اسپیشلسٹ ہیں انہو ں نے سندھ میں اس ٹا سک کی اہمیت اجا گر کر نے پر حکومت سندھ کی خد ما ت کو سرا ہا ۔محمد وسیم نے وفد کو آگا ہ کیا کہ لینڈ ریکا ر ڈ مینجمنٹ ری کنسٹرکشن اینڈ کمپیو ٹرا ئزیشن دقّت طلب اور وقت طلب مسئلہ ہے جسے جانفشا نی اور محنت سے حل کیا جا رہا ہے وفد کے رکن مسٹر آٹیگرپو پٹ نے بھی اظہا ر تشکر کیا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -