ملک کو خوشحال بنانے کیلئے وسائل کا بہتر استعمال کیاجائے،غلام مجتبیٰ

ملک کو خوشحال بنانے کیلئے وسائل کا بہتر استعمال کیاجائے،غلام مجتبیٰ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پالیسی انسٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کے لئے اس کے وسائل اور جوجغرافیائی اہمیت کا بہترین استعمال کرنا ہوگا۔ میں مشرق وسطی اور پاکستا ن کے درمیان اس حوالے سے کردار ادا کر سکتا ہوں۔ اگر اچھی منصوبہ بندی کی جائے توامریکا پاکستان میں 300 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرسکتا ہے ۔ اس سے پاکستان میں بجلی کی پیداوار کا خسارہ کم ہو گا اور پانی کی قلت بھی چھ ماہ کے اندر ختم کی جا سکتی ہے۔ اور چین کے قرضے یکمشت ادا کئیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے امریکی سرمایہ کارو ں جلد ہی کراچی میں اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے قائل کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ سنجیدہ اقدامات کر کے اس حوالے سے بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا جب کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور ہمارے نظام میں بدعنوانی کا عنصر ختم ہو گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی جو سرمایہ کار ی وہاں کر رہے ہیں اگر وہ ملک کے اندر کریں تو خوشحالی آ سکتی ہے اس حوالے سے میں ان تمام سرمایہ کاروں سے جلد ملاقات کروں گا اور انہیں اس بات پر قائل کروں گا تاکہ ملک کا عظیم تر مفاد پورا ہو سکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -