ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت 21مارچ تک ملتوی

ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت 21مارچ تک ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث 21 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو وفاقی اینٹی کرشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔عدالت میں ایڈوکیٹ فاروق ایچ نائیک پیش نہیں ہوئے ۔جونیئروکیل کا کہنا تھا کہ ایڈوکیٹ فاروق ایچ نائیک پشاورہائی کورٹ میں مصروف ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہوسکتے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -