پی ایس ایل فائنل؛ سٹیڈیم کے قریب واٹر ٹینکر اور مشینیں کھڑی رکھنے کا اعلان

پی ایس ایل فائنل؛ سٹیڈیم کے قریب واٹر ٹینکر اور مشینیں کھڑی رکھنے کا اعلان
پی ایس ایل فائنل؛ سٹیڈیم کے قریب واٹر ٹینکر اور مشینیں کھڑی رکھنے کا اعلان

  

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی واٹر بورڈ نے بھی پی ایس ایل تھری کے فائنل کے موقع پر اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا برساتی پانی کی نکاسی کیلیے ڈالی جانے والی لائن میں رساؤ کا خاتمہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، میچ کے دوران کیمپ لگایا جائے گا۔

ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے اسٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز، سیور کلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی، واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہاشم رضازیدی نے ادارے کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پرنیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیے جائیں، دنیائے کرکٹ کی نظریں حکومت سندھ خصوصاً وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی بھرپور توجہ اور ذاتی دلچسپی سے کراچی میں 25 مارچ کوکھیلے جانیوالے پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر مرکوز ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اس موقع پر واٹر بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کرے گا، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلیے آنے والے شائقین کرکٹ کیلیے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، میچ کے دوران ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے  سٹیڈیم کے قریب پانی سے بھرے ٹینکرز، سیور کلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے، واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام بھی واٹربورڈ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں موجود ہونگے۔

مزید :

کھیل -