کرپشن کیس،شرجیل میمن سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد

کرپشن کیس،شرجیل میمن سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد
کرپشن کیس،شرجیل میمن سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)احتساب عدالت کراچی نے کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزموں نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کی سماعت ہوئی، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے سابق صوبائی وزیر سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا،دیگر ملزموں میں یوسف کابرو ،گلزار علی ،الطاف حسین میمن ،ذوالفقار علی شلوانی، سلمان منصور ،منصور ہاشمی ،منصور احمد راجپوت اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -