ہنگو:بارودی سرنگ کے دھماکے میں قبائلی رہنما جاں بحق،2 افرادزخمی

Feb 15, 2018 | 10:35:AM

ہنگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے تورسمت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں قبائلی رہنما ملک شاہ جاں بحق اور2افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قبائلی رہنما کار میں اورکزئی ایجنسی سے ہنگو جا رہے تھے کہ ان کی کار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک شاہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، لاش اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں