پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا سفر شروع: لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کےلئے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور قلندرز کے کھلاڑی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے۔
ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پی بی سی کے شیڈول کے تمام ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔ ایونٹ کے تین میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، دو میچز لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔