لاہور ہائیکورٹ ،تحریک انصاف نے وزیراعظم کی ہمشیرہ کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے وزیراعظم کی ہمشیرہ کے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے ۔
سعدیہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف پی ٹی آئی کی عندلیب عباس نے اپیل دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سعدیہ عباسی نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں۔
عدالت سے استدعا ہے کہ سعد یہ عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کالعدم قراردی جائے۔