پنجاب میں ماورائے عدالت بندے مارنے والوں کو خلاف ضابطہ ترقیاں دی گئیں: چیف جسٹس

پنجاب میں ماورائے عدالت بندے مارنے والوں کو خلاف ضابطہ ترقیاں دی گئیں: چیف ...
پنجاب میں ماورائے عدالت بندے مارنے والوں کو خلاف ضابطہ ترقیاں دی گئیں: چیف جسٹس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ماورائے عدالت بندے مارنے والے پولیس اہلکاروں کو خلاف ضابطہ ترقیاں دی گئیں، عدالتوں کے ذریعے آﺅٹ آف ٹرن پرموشن ہی واپس لے لیں گے۔

سپریم کورٹ میں محکمہ پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں ہم نے خلاف ضابطہ ترقیوں پر پابندی لگائی، پنجاب میں کیسے اجازت دے دیں، پنجاب میں ایسے لوگوں نے بھی ترقیاں کیں جنہوں نے ماورائے عدالت قتل کیے۔

انہوں نے کہا کہ بندہ مادیو، خلاف ضابطہ ترقی لے لو، عدالتوں کے ذریعے آﺅٹ آف ٹرن پرموشن ہی واپس لے لیں گے جبکہ کام کرنے والوں کو تمغے اور پیسے دلادیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خلاف ضابطہ ترقی پانے والوں کو عدالتوں سے کیسے چھوڑ دیں ؟ ہم نے انصاف کرنا ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -