نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ نیب ریفنرنسز میں احتساب عدالت پیش ہو گئے

نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ نیب ریفنرنسز میں احتساب عدالت پیش ...
نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ نیب ریفنرنسز میں احتساب عدالت پیش ہو گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت پیش ہو گئے ۔اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما طارق فاطمی،عابدشیرعلی،طلال چودھری ،مائزہ حمید،امیرمقام بھی جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کےخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت کچھ دیربعد ہوگی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کریں گے جبکہ عدالت نے استغاثہ کے 4 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کےلئے طلب کر رکھا ہے،جبکہ ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان نے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے ،سابق وزیراعظم نوازشریف سخت سکیورٹی میں قافلے کے ہمراہ پنجاب ہاﺅس اسلام آبادپہنچے ،جہاں وہ کچھ دیر قیام کے بعد نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -