پاکستان سپر لیگ کا پہلا مقابلہ آج پاکستان کے کس شہر میں اور کتنے بجے ہو گا ؟جان کر آ پ بھی میچ دیکھنے پہنچ جائیں گے

پاکستان سپر لیگ کا پہلا مقابلہ آج پاکستان کے کس شہر میں اور کتنے بجے ہو گا ...
پاکستان سپر لیگ کا پہلا مقابلہ آج پاکستان کے کس شہر میں اور کتنے بجے ہو گا ؟جان کر آ پ بھی میچ دیکھنے پہنچ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نمائشی میچ آج شام ساڑھے 5 بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کھلاڑیوں کے علاوہ سابق کر کٹرز اور شوبز ستارے بھی شرکت کرینگے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سابق قومی کپتان معین خان، اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر، سابق قومی آل راو¿نڈر عبدالرزاق، اسد شفیق، انور علی، رمیز راجہ جونیئر، عمر امین، محمد جنید، محمد اعظم خان، فراز احمد خان، نبیل ہاشمی، وقار علی سید اور حسن عمر شامل ہیں۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فلم سٹار سعود، اداکار فیروز خان، شہروز سبزواری، گلوکار فاخر اور گلوکارہ عائمہ بیگ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سابق قومی کپتان مصباح الحق کریں گے جبکہ سابق کپتان وقار یونس، رومان رئیس، شاداب خان، فلم سٹار فواد خان اور دیگر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید :

کھیل -