اداکارہ میرا کی دادی انتقال کر گئیں
لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ میراکی دادی 90برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔مرحومہ کچھ عرصہ سے شدیدعلیل تھیں۔انہیں گلبرگ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ان کی نمازجنازہ میں شوبزسے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ مختلف افرادنے شرکت کی۔میراکی دادی مکہ کالونی گلبرگ میں مقیم تھیں۔انتقال کے بعد میرااپنی والدہ شفقت زہرہ اوروالدسرورشاہ کے ہمراہ اپنی دادی کے گھرپہنچ گئیں۔شوبزسے وابستہ افرادنے اداکار ہ میراسے انکی دادی کے انتقال پرافسوس کااظہا رکیاہے۔