” لودھراں میں دراصل اس لیے ہارے کیونکہ وہاں ۔۔۔ “ عمران خان نے ایسی وجہ بتادی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے

” لودھراں میں دراصل اس لیے ہارے کیونکہ وہاں ۔۔۔ “ عمران خان نے ایسی وجہ ...
” لودھراں میں دراصل اس لیے ہارے کیونکہ وہاں ۔۔۔ “ عمران خان نے ایسی وجہ بتادی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ لودھراں میں الیکشن ناتجربہ کار امیدوار کو میدان میں اتارنے کی وجہ سے ہارے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے پاس امیدواروں کی چوائس کم تھی جس کی وجہ سے علی ترین کو ضمنی الیکشن میں اتارنا پڑا۔ ناتجربہ کار نوجوان امیدوار کی وجہ سے الیکشن ہارے جبکہ  پی ٹی آئی کے بعض دھڑے بھی مخالف پارٹی کے ساتھ بھی مل گئے تھے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔عمران خان نے کہا کہ حکمران جماعت کی جانب سے حلقے میں بے بہا پیسہ استعمال کیا گیا لیکن اس کے باوجود پہلی دفعہ انتخاب لڑنے والے علی ترین کا 91 ہزار ووٹ لینا پارٹی اور امیدوار دونوں کیلئے ہی مثبت بات ہے۔ انہوں نے عام انتخابات میں موجودہ الیکشن کی غلطیاں نہ دہرانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کو ایک مافیا نے یرغمال بنا رکھا ہے ، ملک میں جمہوریت نہیں ہے، حکمرانوں نے اداروں میں اپنے بندے بٹھا رکھے ہیں ، یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں لیکن نواز شریف نا اہلی کے باوجود لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔