ویلنٹائن ڈے، بھارت میں انتہاء پسند سڑکوں پر نکل آئے اور ایسا کام کردیا کہ پریمی جوڑے بھی حیران پریشان رہ گئے
نئی دہلی (ویب ڈیسک) مودی کی آبائی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں نام نہاد ویلنٹائن ڈے کی شام انتہا پسند ہندو تنظیموں بجرنگ دل اور وشواہندو پریشد کے سینکڑوں لٹھ بردار افراد سروں پر زرد رنگ کی پٹیاں باندھے سڑکوں پر نکل آئے اور نوجوان جوڑوں کو ہراساں کرنے کے علاوہ بعض کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھگا دیا۔
سب سے زیادہ نشانہ دریائے سابرمتی کے کنارے تفریح کیلئے آنیوالے جوڑے بنے، پولیس اکثر جگہوں پر کھڑی تماشہ دیکھتی رہی تاہم رات گئے چھاپے مار کر دونوں تنظیموں کے 10 غنڈوں کو حراست میں لے لیا۔