6 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، ماں نے مخالفین پر مقدمہ درج کرانے کیلئے غائب کیا، 2 ملزم گرفتار

6 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، ماں نے مخالفین پر مقدمہ درج کرانے کیلئے غائب ...
6 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، ماں نے مخالفین پر مقدمہ درج کرانے کیلئے غائب کیا، 2 ملزم گرفتار

  

مظفرگڑھ (ویب ڈیسک) 6 سالہ بچے کے اغواءکے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، ماں نے مخالفین کیخلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے بچے کو ایک ماہ کے لیے روپوش کرادیا، پولیس نے 2 افراد گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کرامداد قریشی علاقہ سے 6 سالہ بچے ساجد کے مبینہ اغواءکا مقدمہ تھانہ قریشی میں درج کرایاگیا،13جنوری کو درج کرائے جانے والے اغواء کے مقدمہ کی مدعیہ بچے کی ماں حسینہ مائی تھی۔ پولیس نے کیس کی تفتیش کی تو معلوم ہوا بچے کے اغواءمیں کوئی اغواءکار ملوث نہیں بلکہ بچے کی ماں نے ہی اپنے بیٹے کے اغواءکا ڈرامہ رچایا، منصوبے کے تحت اپنے داماد اقبال اور اسکے دوست عابد کے ذریعے بچے کو اغواءکرایاگیا۔

تھانہ قریشی نے بچے کو برآمد کراکر داماد اور اسکے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -