بورےوالا میں پنڈال سج گیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خطاب کریں گے

بورےوالا میں پنڈال سج گیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خطاب کریں گے
بورےوالا میں پنڈال سج گیا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خطاب کریں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورے والا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، بوائز کالج کے گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف عوام سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف بوریوالہ میں 2 ارب 10 کروڑ روپے مالیت کے مکمل ہونے والے منصوبوں کا افتتاح کرینگے جن میں 62 کروڑ 50 لاکھ روپے سے ڈی ایچ کیو وہاڑی کی 300 بیڈز کی اپ گریڈیشن، 9 کروڑ 20 لاکھ روپے سے خورشید انور وہاڑی سٹیڈیم میں جدید ترین ای لائبریری ، 8 کروڑ 30 لاکھ کی لاگت سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر ، 5 کروڑ کی لاگت سے سلو لرنرز سکول وہاڑی جبکہ 28 کروڑ لاگت سے اضافی بستیوں میں واٹر سپلائی اور سیوریج کی سکیمیں اور 32 کروڑ کی لاگت سے شہباز شریف بوریوالہ رنگ روڈ شامل ہیں۔

جلسہ عام سے خطاب کے دوران ملتان تا وہاڑی دو رویہ سڑک، بی زیڈ یو کیمپس کی تعمیر وہاڑی کےلئے میڈیکل کالج کا اعلان اور اور دریائے ستلج پر پل کی تعمیر کا اعلان بھی متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ کے جلسہ عام سے خطاب کےلئے کالج گراﺅنڈ میں 100 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کا خطاب سننے کے لئے پنڈال میں کارکنان کی آمد کا سلسہ بھی جاری ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -وہاڑی -