”ویلنٹائن ڈے اسلام کے خلاف نہیں کیونکہ ۔۔۔“سعودی مفتی نے ویلنٹائن ڈے کے حق میں بڑا فتویٰ دے دیا ،پریمی جوڑوں کو خوش کردیا

”ویلنٹائن ڈے اسلام کے خلاف نہیں کیونکہ ۔۔۔“سعودی مفتی نے ویلنٹائن ڈے کے حق ...
”ویلنٹائن ڈے اسلام کے خلاف نہیں کیونکہ ۔۔۔“سعودی مفتی نے ویلنٹائن ڈے کے حق میں بڑا فتویٰ دے دیا ،پریمی جوڑوں کو خوش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کے سرکردہ عالم دین احمد قاسم الغامدی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ایک سماجی تہوار ہے اور اس کے منانے میں کوئی شرعی امر مانع نہیں ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل قاسم الغامدی نے وضاحت کی کہ ویلنٹائن ڈے کومنانے کے مخالفین اسے اسلام سے جوڑتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ جاہلیت کے تہواروں میں سے ایک ہے۔ اگر کوئی مذہبی تہوار منانے کی کوشش کر رہا ہے جس کا اسلام میں کوئی وجود نہیں تو وہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے، مگر ویلنٹائن ڈے ایک سماجی تہوار ہے، اس تہوار کے موقع پر ہم ایک دوسرے کے لیے محبت کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر کئی دن مناتے ہیں۔ مثلا والدین کا عالمی دن، ماں کا عالمی دن، استاد کا عالمی دن یا خواتین کا عالمی دن وغیرہ، یہ سب سماجی نوعیت کے ایونٹس ہیں۔ ان کا براہ راست مذہب کے بنیادی عقاید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسلام میں ایسی سماجی وثقافتی سرگرمیوں کی کوئی ممانعت ہے۔ ویلنٹائن یا محبت کےعالمی دن کو منانے میں بھی کوئی شرعی پابندی نہیں ہے۔
علامہ قاسم الغامدی نے کہا کہ اسلام بھی لوگوں کے درمیان اچھی بات کو عام کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ آپ کسی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ خیر اور بھلائی کی بات صرف مسلمانوں سے نہیں بلکہ یہودی ونصاریٰ کے ساتھ بھی کی جا سکتی ہے۔ البتہ براہ راست جنگ کرنے اور لڑنے والے عناصر اس میں شامل نہیں۔ یہ صرف پرامن لوگوں تک محدود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے یہودی پڑوسیوں کے ہاں آتے جاتے رہتے اور ان کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کرتے۔ اللہ کا فرمان بھی ہے’قولوا للناس حسنا‘ لوگوں سے اچھے طریقے سے بات کرو۔ایک سوال کے جواب میں الغامدی نے کہا کہ یہودیوں اور عیسائیوں سمیت دوسرے غیر مسلموں کی عیدوں اور تہواروں پر ہم انہیں مبارک باد پیش کر سکتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -