معروف بھارتی بلے باز ہردیک پانڈیا بھی گلو کار بن گئے ،کرکٹر نے ایسا گانا گا دیا کہ آپ بھی ان کے مداح ہو جائیں گے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپنی جارحانہ بلے بازی سے بھارتیوں سمیت دنیا بھر کے کرکٹ مداحوں کے دل میں جگہ بنانے والے بلے باز ہردیک پانڈیا نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ لیا ،کرکٹر کے نئے گانے نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ۔
تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ہردیک پانڈیا نے اپنے گانے کی ویڈ یو شیئر کی اور ساتھ پیغام دیا کہ ویلنٹائن ڈے سب کے لیے خوشیاں لے کرآتا ہے اور اس موقع پر میری طرف سے آپ سب کے لیے یہ تحفہ ہے ۔ہردیک پانڈیا نے خوبصورت دھن پر اپنی اچھوتی آواز کا جادو جگا یا تو سننے والے سنتے ہی رہ گئے اور سوشل میڈ یا صارفین نے اس گانے کوخواب سراہا ۔لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ہردیک پانڈیا کی خوب تعریف کی ۔
واضح رہے کہ ہردیک پانڈیا نے آئی پی ایل میں اپنے فن کے جوہر دکھائے جس کے بعد انہیں بھارتی ٹیم میں منتخب کیا گیا اور انٹر نیشنل کرکٹ میں بھی انہوں نے اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کے خلاف بھی ہردیک پانڈیا نے عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 43گیندوں پر بہتر رنز بنائے تھے جس کے بعد وہ رن آوٹ ہو گئے تھے ۔
ویڈیو دیکھیں