پتھر دل کو موم بنانے کا آزمودہ وظیفہ جس سے رکے ہوئے کام پورے ہوجاتے ہیں

پتھر دل کو موم بنانے کا آزمودہ وظیفہ جس سے رکے ہوئے کام پورے ہوجاتے ہیں
پتھر دل کو موم بنانے کا آزمودہ وظیفہ جس سے رکے ہوئے کام پورے ہوجاتے ہیں

  

انسان جب بے رحم بن جاتا ہے تو جانور اور درندوں سے زیادہ بے رحم ہوجاتا ہے۔ایسے لوگ پڑھے لکھے بھی ہوتے ہیں اور ان پڑھ بھی کہ جن کے دل پتھر ہوتے ہیں اور وہ دوسروں کو تکلیف پہنچا کر سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ اسی قابل تھے کہ ان پر رحم نہ کھایا جائے۔

عام زندگی میں تقریباً ہر کسی کو ایسے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔کسی کو کاروبار کے سلسلہ میں،کسی کو نوکری کے دوران،کسی کو رشتوں کے حصول اور معاملات محبت میں ،کسی کو ماں باپ سے جائز بات منوانے کے لئے بھی ایسے مرحلہ سے گزرنا پڑتا ہے۔ان حالات میں اس اسم ربیّ کا ذکر کرنے والا عافیت میں رہتا ہے اور کوئی اسکو یا اسکی بات کو بری طرح رد نہیں کرتا ۔بلکہ اس کی بات مان بھی لیتا ہے۔اللہ رب الکریم کے اسم مبارکہ یامھیمن کو روزانہ تین سو تیرہ بار اول آخر درود پاک پڑھنا شروع کردیں۔اس اسم اعظم کے عامل اور ذاکر کے سامنے پتھر دل بفضل تعالیٰ موم ہوجاتے ہیں۔

۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -