’’ میں نے حجر اسود پر پہلے ہاتھ پھیرا پھر اسکو اکھیڑنے کی کوشش کی تو اچانک۔۔۔‘‘انتہائی تشویش ناک خواب جس کی تعبیر جاننے کے بعد کوئی بھی انسان بچ سکتا ہے
لاہور(نظام الدولہ)یہ خواب دیکھ کر میری روح کانپ گئی ہے۔ابھی تک میرے اعصاب قابو میں نہیں اور اپنی بدنصیبی کو کوس رہا ہوں کہ مجھے ایسا خواب کیوں آیا۔میں جدہ میں رہتا ہوں ۔دو بار یہ خواب دیکھ چکا ہوں کہ میں حجرا سود کے پاس جاتا ہوں اور اس پر ہاتھ پھیرتا ہوں اور پھر میں اسکو اکھیڑنے کی جسارت کرتا ہوں ۔ چند قدم چلتا ہوں اورنگاہ دور کھڑے شرطوں پر پرتی ہے۔ پھر حجر اسود کو اسکی جگہ پر رکھ دیتا ہوں ۔مجھے اسکی تعبیر بتا دیں تاکہ میرے دل کو سکون مل سکے ۔(انور)
جناب اس خواب کی رو سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ آپ کو سعودی عرب کی سرزمین پر بہت زیادہ مالی فوائد حاصل رہے ہیں لیکن اب آپ کی نیت میں فتور آرہا ہے۔آپ کا دھیان بد اعتقادی اور ناپاکی کی جانب گیا ہے یا جانے والا ہے ۔تاہم آپ کے راہ راست پر آنے کی سبیل دکھائی دیتی ہے۔آپ بکثرت توبہ استغفار کریں اور اس بات کا جائزہ لیں کہیں واقعی آپ کوئی ایسا کام تو نہیں کرنے لگ پڑے یا پھر آنے والے وقت میں جب کوئی ایسا کام کرنے لگ جائیں تو اس خیال سے رک جائے گا کیونکہ اس کا انجام خدائے ذوالجلا ل نے آپ کو دیکھا دیا ہے۔سعودی قانون کی پکڑ میں آسکتے ہیں۔باقی انجام آپ خوب جانتے ہیں۔
۔۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا nizamdaola@gmail.com )