نہال ہاشمی کہاں ہیں؟، سپریم کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی

نہال ہاشمی کہاں ہیں؟، سپریم کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی
نہال ہاشمی کہاں ہیں؟، سپریم کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کی سزا کے معاملے پر آئی جی جیل خانہ جات سے 3 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن سینیٹر نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت میں ایک ماہ قید کی سزا سنائی تھی جس پر انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھالیکن دل کی تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی جیل خانہ جات سے 3 روز میں رپورٹ طلب کرلی ،چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی بتائیں نہال ہاشمی جیل میں ہیں یا ہسپتال میں ؟،بتایا جائے کہ دوان قید نہال ہاشمی جیل میں زیر علاج ہیں یا انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -