ایک ماہ قبل جاں بحق شخص کا معمہ حل، بیوی نے آشنا سے مل کر مارا، ورثاءکا الزام، قبر کشائی کی اجازت

ایک ماہ قبل جاں بحق شخص کا معمہ حل، بیوی نے آشنا سے مل کر مارا، ورثاءکا الزام، ...
ایک ماہ قبل جاں بحق شخص کا معمہ حل، بیوی نے آشنا سے مل کر مارا، ورثاءکا الزام، قبر کشائی کی اجازت

  

عارف والا (ویب ڈیسک) ایک ماہ قبل جاں بحق ہونے وال ے شخص کی موت کا ڈراپ سین  ہوگیا، چالیس سالہ شخص کو اس کی بیوی نے آشنا سے مل کر زہر دے کر قتل کیا، مقتول کے وارثان کا الزام قبر کشائی کیلئے عدالت سے اجازت طلب کرلی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق قبولہ حیدر کالونی میں ایک ماہ قبل جاں بحق ہونے والے چھ بچوں کے باپ اللہ دتہ کے والد محنت کش مالی نے بتایا کہ  اللہ دتہ کو اس کی بیوی نے آشنا سے مل کر مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کیا اور ڈرامہ ہارٹ اٹیک کا رچایا، مقتول کے والد مالی نے بتایا کہ اللہ دتہ کی بیوی نسیم بی بی بہاولنگر کے رہائشی ماجد عرف ماجو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور اللہ دتہ اسے منع کرتا تھا جس پر دونوں میں کافی اختلاف چلتے رہے اور کچھ ماہ علیحدگی بھی رہی، ایک ہفتے کے بعد نسیم بی بی نے بچوں کی غیر موجودگی میں آشنا سے مل کر اللہ دتہ کو کھانے میں زہر دے کر قتل کردیا تاہم متوفی کے والد مالی نے قبر کشائی کے لئے عدالت سے اجازت طلب کرلی۔

مقتول اللہ دتہ کے والد مالی، بھائی رمضان، قمر زمان، بہن آسیہ اور حاجن شکراں بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، اللہ دتہ صحت مند تندرست تھا، اس کو کوئی بیماری نہیں تھی، اس کی بیوی نسیم بی بی نے اپنے اشنا ماجد عرف ماجو سے مل کر زہر دیا اور اب وہ ساری پراپرٹی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، اس نے بچوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے قبضہ میں کرلیا ہے، ہماری وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی ساہیوال، ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

مزید :

جرم و انصاف -