قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور محمد عامر ڈوگر کے درمیان شدید جھڑپ

قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور محمد عامر ڈوگر کے درمیان شدید جھڑپ
قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر اور محمد عامر ڈوگر کے درمیان شدید جھڑپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی اور تحریک انصاف کے رکن محمد عامر ڈوگر کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کے دوران نادرا کے حوالے سے اعتراض پر جب ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے بار بار متوجہ کرنے کے باوجود وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ متوجہ نہ ہوئے تو تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی محمد عامر ڈوگر نے اعتراض کیا کہ جو آدمی ایوان میں ہوکرکارروائی میں شامل نہیں اور اپنی گپ شپ میں مصروف ہے اس کو بولنے نہ دیا جائے جس پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ آپ آکر میری سیٹ پر بیٹھ جائیں، ڈپٹی سپیکر بار بار عبدالقادر بلوچ کو متوجہ کرتے رہے مگر وہ اپنی گپ شپ میں اتنے مگن تھے کہ ان کو خیال ہی نہ رہا

جب ساتھ بیٹے ممبران نے ان کی توجہ مبذول کرائی تو انہوں نے کہا کہ میں یہ مسئلہ متعلقہ وزیر کو بتادوں گا مگر اس وقت تک ایوان میں محمد عامر ڈوگر نے ڈپٹی سپیکر کی طرف سے سیٹ پر بیٹھنے کے حوالے سے جملے پر مزید اعتراض کیا اور شدید جملوں کے تبادلہ کے بعد وہ ایوان سے چلے گئے۔