بینظیر ائیر پورٹ :مسافر نے طیارے کے دروازے کو ٹکر مار کر شیشہ توڑ دیا

بینظیر ائیر پورٹ :مسافر نے طیارے کے دروازے کو ٹکر مار کر شیشہ توڑ دیا
بینظیر ائیر پورٹ :مسافر نے طیارے کے دروازے کو ٹکر مار کر شیشہ توڑ دیا

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)بینظیر ائیر پورٹ پر کویت جانیوالے مسافرنے طیارے میں جانے سے قبل دروازے پر ٹکریں مار کر شیشہ توڑ دیا۔اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کو آف لوڈ کرواکر طبی امداد کیلئے ڈیوٹی ٹرمینل مینجر کے دفتر منتقل کردیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق جہلم کا رہائشی جعفر نامی مسافر اہلیہ کے ہمراہ کویت جانیوالی نجی ائیرلائن پر سفر کیلئے ائیر پورٹ پہنچا اور بورڈنگ کے بعد مزکورہ طیارے پر سوار ہوجانے کے لیے جانے لگے تو گیٹ پر پہنچتے ہی مسافر نے گیٹ کے شیشے پر ٹکریں ماری جس سے شیشہ ٹوٹ گیا۔بعدازاں پرواز کویت روانہ ہوگئی۔

حکام کے مطابق مسافر کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -