وزارت مذہبی امور کی جمعہ کی چھٹی بحال ،نظام صلوة پر عملدر آمد کی تجویز

وزارت مذہبی امور کی جمعہ کی چھٹی بحال ،نظام صلوة پر عملدر آمد کی تجویز
وزارت مذہبی امور کی جمعہ کی چھٹی بحال ،نظام صلوة پر عملدر آمد کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے نظام صلوة پر عملدرآمد یقینی بنانے ،نظام کو یونین کونسلز تک لیکر جانے ،تعلیمی اداروں میں وقفہ نماز ،ٹی وی چینلز پر اذان نشر کرنے جبکہ نماز جمعہ کے وقت تفریح گاہیں بند کرنے کیساتھ اتوار کی بجائے جمعہ کے دن چھٹی بحا ل کرنیکی تجویز دی۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق یہ تجاویز گزشتہ روز وزارت مذہبی امور میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی ہیں جس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور نے کی۔اس موقع پر نظام صلوة پر کمیٹی اراکین ،علماءکرام، انجمن تاجران،وزارتِ داخلہ ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ اوقاف ،سول سوسائٹی ،چیر مین یونین کونسلز نے بھی شرکت کی۔

اخبار کے مطابق تمام مسالک کے علماءکا اذان اور نماز کے یکساں اوقات پر متفق ہونا بڑی کامیابی قرار دیا گیا جبکہ بتایا گیا کہ اسلام آباد کی 615میں سے 606مساجد نے اس سے اتفاق کرلیا ہے۔