نواز شریف نے اپنی نواسی کی شادی میں مجھے نہیں بلایا لیکن ۔۔۔۔خورشید شاہ نے بڑا شکوہ کردیا

نواز شریف نے اپنی نواسی کی شادی میں مجھے نہیں بلایا لیکن ۔۔۔۔خورشید شاہ نے ...
نواز شریف نے اپنی نواسی کی شادی میں مجھے نہیں بلایا لیکن ۔۔۔۔خورشید شاہ نے بڑا شکوہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں شریف فیملی کے بچوں کی شادی کے تذکرہ پر خورشید شاہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے گھرمیں شادی کی تقریب ہوئی،کسی پارلیمنٹرین کوشادی کی تقریب میں دعوت نہیں دی گئی،لیکن بھارتی وزیراعظم نریندرمودی شادی کی تقریب میں آئے،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کوئی بزنس مین ملنے آتاہے تو چھپ کرآتا ہے۔

وفاقی وزیرقانون بشیرورک نے خورشید شاہ کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم اوران کے بھائی نے بچوں کی شادی خاندان میں کی،نوازشریف نے بھارتی وزیراعظم کوشادی میں مدعونہیں کیاتھا،وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ نواز شریف نے بچوں کی شادیوں پرقوم کاسرمایہ نہیں لگایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -