ایشوریا رائے کی تصاویر تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی لیکن اب ان کی ایک ایسی تازہ تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

ایشوریا رائے کی تصاویر تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی لیکن اب ان کی ایک ایسی تازہ ...
ایشوریا رائے کی تصاویر تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی لیکن اب ان کی ایک ایسی تازہ تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈاداکارہ ایشوریا رائے کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے ، وہ عالمی سطح پر جانیوالی پہلی بھارتی اداکارہ اورسابق مس ورلڈ بھی ہیں ، ایک بچی کی والدہ ایشوریا رائے 2016ءکے بعداب بالآخر بڑی سکرین پر آرہی ہیں ،آخری مرتبہ ایشوریا رائے ’اے دل ہے مشکل ‘ اور ’سربجیت‘ میں فلم میں آئی تھیں ۔

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اداکارہ کی نئی فلم ’فنے خان ‘ بنانے والی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک تصویرشیئرکی جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ، انہوں نے منعکس کرنیوالی عینک اور کیموفلاگ جیکٹ پہن رکھی ہے ، وہ انتہائی جاذب نظردکھائی دے رہی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا کی نئی فلم ڈچ فلم کی ری میک ہے اور یہ فلم 2001ءمیں آسکرایوارڈ کیلئے نامزد ہوچکی ہے ۔

مزید :

تفریح -