میمو گیٹ سکینڈل ،حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری، چیف جسٹس کا گرفتاری کا حکم

میمو گیٹ سکینڈل ،حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری، چیف جسٹس کا گرفتاری کا حکم
میمو گیٹ سکینڈل ،حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری، چیف جسٹس کا گرفتاری کا حکم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) میمو گیٹ سکینڈل میں امریکہ میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں میمو گیٹ سکینڈل کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے واپس پاکستان لانے کا حکم دے دیا۔ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں انٹرپول ہیڈ کوارٹر کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔ بشیر میمن نے مزید بتایا کہ حسین حقانی کے وارنٹ حلف نامے کی خلاف ورزی پر جاری کیے گئے ہیں، ان کی گرفتاری اور پاکستان واپسی کیلئے اگلے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار حسین حقانی سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عاصمہ جہانگیر کی گارنٹی پر ایک ہفتے کیلئے بیرون ملک گئے اور دوبارہ پاکستان واپس نہیں آئے۔ وہ ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں اورپاکستان کی قومی سلامتی کے خلاف کام کرتے نظر آتے ہیں۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -