”لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے گودا نہیں نکالا گیا بلکہ جنسی تسکین کےلئے یہ کام کیا گیا“ بالآخر درجنوں متاثرہ لڑکیوں کے فرانزک ٹیسٹ میں ایسا شرمناک انکشاف سامنے آگیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

”لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے گودا نہیں نکالا گیا بلکہ جنسی تسکین کےلئے یہ کام ...
”لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے گودا نہیں نکالا گیا بلکہ جنسی تسکین کےلئے یہ کام کیا گیا“ بالآخر درجنوں متاثرہ لڑکیوں کے فرانزک ٹیسٹ میں ایسا شرمناک انکشاف سامنے آگیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ آبادسکینڈل کا ڈراپ سین ہو گیا، برآمد ہونے والا مواد بون میرو اور سپائنل فلوئیڈ نہیں، ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا، رپورٹ متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک ایجنسی نے پولی گرافی رپورٹ اور سیمپل کی رپورٹ کے بعد حافظ آباد میں بون میرو نکالنے کے معاملے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم نہ تو کسی گروہ کا رکن ہے نہ ہی بون میرونکالتا تھا، ملزم ندیم کی جانب سے نکالا گیا مواد بھی بون میرو نہیں۔ ملزم ندیم نے صرف جنسی خواہش کی تکمیل کیلئے ڈرامہ رچایا ، وہ صرف خواتین کے ساتھ تعلق بنانے کیلئے مختلف حرکتیں کرتا تھا۔ پنجاب فرانزک لیبارٹری نے رپورٹ متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی۔