لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،2خواتین سمیت 3شہری زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،2خواتین سمیت 3شہری زخمی
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،2خواتین سمیت 3شہری زخمی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2خواتین سمیت 3شہری زخمی ہو گئے ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹروں بٹل ،تتہ پانی اور کھورٹہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنا یا جس کی زد میں آکر 2خواتین سمیت 3شہری زخمی ہو گئے ۔جواب میں پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا یا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -