پشاور،تحریک انصاف کا صوبائی سیکرٹریٹ فنڈز کی کمی کے باعث بند کردیا گیا

پشاور،تحریک انصاف کا صوبائی سیکرٹریٹ فنڈز کی کمی کے باعث بند کردیا گیا
پشاور،تحریک انصاف کا صوبائی سیکرٹریٹ فنڈز کی کمی کے باعث بند کردیا گیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ کو فنڈز کی کمی کے باعث بندکر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے سیکرٹریٹ یونیورسٹی ٹاﺅن میں کرائے کے مکان میں قائم کر رکھا تھا جس کا ڈیڑھ لاکھ روپے کرایہ تھا ، فنڈز کی کمی کے باعث مالک مکان کو کرایہ اکثر وقت پر نہیں ملتا تھاجس پر سیکرٹریٹ کو بند کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 دن پہلے دفتر کو خالی کرایا گیا ،صوبائی سطح پر پارٹی میٹنگز اسی دفتر میں منعقد ہوتی ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -