سیاسی بنیادوں پر جاری ریڈ وارنٹس کو بیرون ممالک کوئی اہمیت نہیں دی جاتی: حسین حقانی

سیاسی بنیادوں پر جاری ریڈ وارنٹس کو بیرون ممالک کوئی اہمیت نہیں دی جاتی: حسین ...
سیاسی بنیادوں پر جاری ریڈ وارنٹس کو بیرون ممالک کوئی اہمیت نہیں دی جاتی: حسین حقانی

  

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ ان کے سیاسی بنیادوں پر ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جنہیں بیرون ممالک کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے حکم پر رد عمل کیلئے حسین حقانی نے ٹوئٹر کا رخ کیا اور کہا کہ یہ بہت ہی افسوسناک ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت مقامی ٹی وی چینلز کی مضحکہ خیز رپورٹس پر یقین کر رہی ہے۔ اس طرح کے سیاسی وارنٹس کو بیرون ممالک ماضی میں بھی کوئی اہمیت نہیں دی گئی اور اب بھی ان کا کچھ نہیں بنے گا۔

میمو گیٹ سکینڈل ،حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری، چیف جسٹس کا گرفتاری کا حکم

حسین حقانی نے مزید کہا کہ وہ اپنے خیر خواہوں کی معلومات کیلئے کچھ خبروں کے لنکس شیئر کر رہے ہیں جن سے سپریم کورٹ کی جانب سے ان کے جاری کیے گئے ریڈ وارنٹس کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ ان خبروں کو پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ماضی میں اس طرح کی کوششوں سے کیا فائدہ حاصل ہوا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -