میٹروبس سٹینڈ سے لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنیوالا نوجوان گرفتار

میٹروبس سٹینڈ سے لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنیوالا نوجوان ...
میٹروبس سٹینڈ سے لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنیوالا نوجوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے مزنگ میٹرو بس اسٹینڈ سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے جو لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کیا کرتا تھا، ملزم خورشید سے لیپ ٹاپ اور موبائل بھی برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے حکام نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا کہ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں پنجاب میں بچوں اور لڑکیوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے گروہ سب سے زیادہ ہیں۔ 2016 میں قصور میں لڑکوں سے زیادتی کی وڈیوز بنانے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔