ویلنٹائن ڈے پر معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے اپنے شوہر کے ساتھ ایسی تصاویر شیئر کردیں کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

ویلنٹائن ڈے پر معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے اپنے شوہر کے ساتھ ایسی تصاویر ...
ویلنٹائن ڈے پر معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے اپنے شوہر کے ساتھ ایسی تصاویر شیئر کردیں کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کی تو سوشل میڈ یا پر دھوم مچ گئی ۔

نجی ٹی وی چینل کی اینکر رابعہ انعم نے حالیہ برسوں میں اپنے منفرد اور چلبلے انداز سے اپنے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ اپنی اونچی ، پرکشش آوازسے سننے والوں کو مسحور کرتی رہی ہیں ، 2012میں جیو نیو ز کا حصہ بننے کے بعد رابعہ انعم نے خصوصی شہرت پائی ہے اور اب وہ ”لیکن“کے نام سے پروگرام کر رہی ہیں ۔

ویلنٹا ئن ڈے کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے کندھے پر سر رکھ کر بیٹھی ہوئی ہیں ۔اس تصویر کے ساتھ پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اس کی محبت مبارک ۔

واضح رہے کہ رابعہ انعم کی گزشتہ سال عبید نامی لڑکے منگنی ہوئی تھی جو دبئی میں مقیم ہے اور امارات ائیر لائنز میں کام کرتا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -