اسلام آباد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں لڑکے نے سرعام ویلنٹائن ڈے پر لڑکی کو اپنے دل کی بات کہہ دی اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ تمام لڑکیوں کی ’چیخیں‘ نکل گئیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے منایاگیا جس میں پاکستان میں عدالت نے منانے سے منع کررکھاتھا اور ٹی وی چینلز کوایسی تقاریب وغیرہ کی کوریج کرنے سے روکدیا گیاتھا تاہم اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں لڑکے نے سرعام لڑکی کو دل کی بات کہہ دی جس پر لڑکی بھی انکار نہ کرسکی لیکن بیچ چوراہے میں کچھ طریقہ ایسا اپنایا کہ دیگر لڑکیوں کی بھی چیخیں نکل گئیں جن کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
نیوزویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اسلام آباد میں ایک نوجوان نے محبوبہ کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں کچھ حیران کن طریقے سے پروپوز کیا، اس سارے واقعے کی ویڈیو بنانے والی لڑکی بھی عش عش کرتی محسوس ہوئی ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنے چند دیگر دوستوں کے ہمراہ پھولوں کی ٹوکری لے کر بیوی بائیکس پر آیا اور محبوبہ کو پروپوز کردیا جس پر ویڈیو بنانے والی لڑکی بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئی کہ ’لڑکی کتنی خوش قسمت ہے کہ اسے اس طریقے سے پروپوز کیاگیا‘۔ اس عجیب و غریب طریقے سے پروپوز ہونے پر پہلے تو لڑکی تھوڑی کنفیوز ہوئی لیکن پھر بالآخر ہاں کردی اور محبوب کے ساتھ ہیوی بائیک پر بیٹھ کر وہاں سے چلتی بنی جسے دیگر لڑکیاں دیکھتی رہ گئیں اور لڑکے کیساتھ موجود دیگر بائیکرز بھی ان کے پیچھے چلتے ہوئے وہاں سے اوجھل ہوگئے ۔ ویڈیو دیکھئے