ایڈن بلڈرز معاملہ، نیب راولپنڈی نے 50لاکھ روپے برآمد کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے حوالے کردیئے

ایڈن بلڈرز معاملہ، نیب راولپنڈی نے 50لاکھ روپے برآمد کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے ...
ایڈن بلڈرز معاملہ، نیب راولپنڈی نے 50لاکھ روپے برآمد کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے حوالے کردیئے

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب راولپنڈی نے مزید 50لاکھ روپے برآمد کرکے شاہین فاﺅنڈیشن کے ایم ڈی ایئروائس مارشل محمد جمشید خان کے حوالے کردیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق الحمرا پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایڈن بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ سے1832.168ملین روپے کی ریکوری کیلئے پیشہ وارانہ طریقے سے کام کیا ، ملزم فریق پلاٹس اور فروخت کی گئی زمین گاہکوں کے حوالے کرنے میں ناکام رہا اور شاہین فاﺅنڈیشن کے ممبرز کو ان کی کمائی سے محروم کیا۔ انکوائری کے دوران تحریری طورپر ذمہ داران نے اصل رقم کیساتھ منافع سمیت مجموعی طورپر573ملین روپے کی ادائیگی کرنے کی حامی بھرلی۔

پہلے مرحلے میں 366ملین روپے شاہین فاﺅنڈیشن کے متاثرین کو پہلے ہی واپس کیے جاچکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 50لاکھ روپے واپس کیے گئے ۔تیسرے مرحلے میں 117.5ملین روپے ، چوتھے اور پانچویں مرحلے میں 137ملین روپے واپس کیے جائیں گے ۔

ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہاکہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت کے مطابق نیب نے کرپشن کی عدم برداشت کی پالیسی اپنا رکھی ہے ، نیب کی کرپشن کیخلاف بھرپورآگاہی مہم بھی چلائی گئی اور کرپشن سے نجات پانے کے لیے کام جاری ہے ۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -علاقائی -اسلام آباد -