عمران خان اور جیو ٹی وی کی جنگ نے ان کے سب سے قریبی دوست زلفی بخاری کو انتہائی بڑی مشکل میں پھنسا دیا

عمران خان اور جیو ٹی وی کی جنگ نے ان کے سب سے قریبی دوست زلفی بخاری کو انتہائی ...
عمران خان اور جیو ٹی وی کی جنگ نے ان کے سب سے قریبی دوست زلفی بخاری کو انتہائی بڑی مشکل میں پھنسا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شوبز حلقوں اور سوشل میڈیاپر جیو جنگ گروپ اور پاکستان تحریک انصاف کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے، سوشل میڈیا پر یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب عمران خان کے انتہائی قریبی دوست زلفی بخاری نے ملک کے معروف ڈائریکٹرعاصم عباسی کو اپنی فلم کیلئے جیوانٹرٹینمنٹ کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ کرنے سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں رہائش پذیر معروف کاروباری شخصیت زلفی بخاری نے اپنی کمپنی ’ZAB ‘فلمز کے تحت فلم ’کیک ‘بنائی ہے جس میں ڈائریکٹر کے فرائض ایوارڈ یافتہ معروف فلم ساز عاصم عباسی نے سر انجام دیئے ہیں ۔عباسی نے فلم اسی ہفتے لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن زلفی بخاری نے عین وقت پر انہیں فلم کی تشہیر کیلئے جیو فلمز کے ساتھ کسی بھی قسم کا معاہدہ کرنے سے روک دیا ۔ نجی گروپ کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے تھے لیکن زلفی بخاری عمران خان کے جیو اور جنگ کے ساتھ جاری تنازعات کے باعث اس گروپ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرنا چاہتے ۔ فلم کیک میں صنم سعید ،آمنہ شیخ ،عدنان ملک اور میکائل زولفقار اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے ۔
زلفی بخاری کے اس فیصلے کے باعث فلم کی کاسٹ زولفی بخاری کی جانب سے ذاتی زندگی اور سیاسی معاملات کو کاروبار پر اثرانداز کرنے پر ناراض نظر آ رہے ہیں بلکہ یہ شبہ بھی ظاہر کیا جارہاہے کہ یہ حکم براہ راست عمران خان کی جان سے جاری کیا گیاہے تاہم اب یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ فلم کی تشہیر کیلئے اے آر وائے ،ڈان اور کیپٹل ٹی وی کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -