سوشل میڈیا صارفین کی ’ڈریم گرل ‘میک اپ کے بغیر کیسی دکھتی ہیں ؟تصاویر دیکھ کر آپ کے بھی ہوش ٹھکانے آ جائیں گے

سوشل میڈیا صارفین کی ’ڈریم گرل ‘میک اپ کے بغیر کیسی دکھتی ہیں ؟تصاویر دیکھ ...
سوشل میڈیا صارفین کی ’ڈریم گرل ‘میک اپ کے بغیر کیسی دکھتی ہیں ؟تصاویر دیکھ کر آپ کے بھی ہوش ٹھکانے آ جائیں گے

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوشل میڈیا سٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریاپرکاش واریئر کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ 4 روز سے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں ایک لڑکی اور لڑکا آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کرتے نظر آرہے ہیں، آنکھوں کے اشاروں سے بات کرنے کا یہ انداز سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوا کہ ویڈیو میں موجود لڑکی محض چند گھنٹوں میں دنیا کی مقبول ترین لڑکی بن گئی۔

ویڈیو میں نظر آنے والی 18 سالہ لڑکی پریا پرکاش واریئرکا تعلق کیرالہ سے ہے اور ان کے ساتھ موجود لڑکا روشن عبدالروف ہے۔ دونوں طالبعلم ہونے کے ساتھ اداکار بھی ہیں اور یہ ویڈیو ان دونوں کی پہلی ملیالم فلم ”اورو آدار لو“کی ہے۔پریا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاونٹ کے فالوورز کی تعداد ویڈیو وائرل ہونے سے قبل صرف 5000 تھی لیکن 4 دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر 3.2 ملین ہوچکی ہے۔

حقیقی پریا ویڈیو میں نظرآنے والی پریا سے بہت مختلف ہے، پریا پرکاش کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ جن میں پریا بالکل ایک عام سی لڑکی نظر آرہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -