چین نے ’نمکین‘ ایٹمی ہتھیار بنانا شروع کردیا، اس کی کیا خاصیت ہے؟ تفصیلات اتنی خوفناک کہ امریکہ اور بھارت دونوں کے ہوش اُڑ گئے

چین نے ’نمکین‘ ایٹمی ہتھیار بنانا شروع کردیا، اس کی کیا خاصیت ہے؟ تفصیلات ...
چین نے ’نمکین‘ ایٹمی ہتھیار بنانا شروع کردیا، اس کی کیا خاصیت ہے؟ تفصیلات اتنی خوفناک کہ امریکہ اور بھارت دونوں کے ہوش اُڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ہتھیاروں کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے اور ہر ملک ایک سے بڑھ کر ایک تباہ کن ہتھیار بنا رہا ہے۔ اب چین نے ایک ایسا خطرناک ترین ایٹمی ہتھیار بنا لیا ہے کہ جان کراس کے حقیقی حریف امریکہ اور اس کی گود میں بیٹھے بھارت کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق چینی دفاعی سائنسدان ایک انتہائی نایاب دھات سے ایک ایسا تباہ کن ایٹمی ہتھیار بنا چکے ہیں جو آن واحد میں لاکھوں لوگوں کو لقمہ اجل بنا سکتا ہے اور اس کے حملے کے بعد سینکڑوں میل پر محیط متاثرہ زمین سالوں تک انسانی آبادی کے قابل بھی نہیں رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق چینی صوبے گینسو میں واقع تحقیقاتی ادارے کے سائنسدانوں نے اس ایٹمی ہتھیار میں ٹیٹالم (Tantalum)نامی دھات استعمال کی ہے جس کا درجہ پگھلاﺅ انتہائی زیادہ 3ہزار ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔چنانچہ یہ دھات آئینز کو انتہائی رفتار دینے اور ان کی حرکت کو کنٹرول کرنے کے لیے سب سے بہترین دھات ہے۔سائنسدانوں نے گزشتہ دنوں کامیابی سے یہ ہتھیار تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اس’سالٹڈ‘ (Salted) ایٹمی ہتھیار کے تجربات کر رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ اس ہتھیار کے کامیاب تجربے کے بعد چین دنیا کی سب سے طاقتور ایٹمی قوت بن جائے گا اور دنیا پر امریکی غلبے کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔نیشنل سپیس سائنس سنٹر بیجنگ کے ایسوسی ایٹ ریسرچر ’کئی منگ ہوئی‘ کا کہنا تھا کہ ”چین ایشیاءکی سپر پاور ہے اور اس منصوبے کی کامیابی کے بعد اس کے ایٹمی ہتھیار پوری دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور ہو جائیں گے۔“