’میں اس بھوت کی بیوی ہوں، اس کے ساتھ میں نے جنسی تعلق بھی قائم کیا اور ایک دفعہ تو یہ بھی ہوا کہ میں حاملہ۔۔۔‘ خاتون نے ٹی وی پر ایسی بات کہہ دی کہ طوفان برپاہوگیا، لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

’میں اس بھوت کی بیوی ہوں، اس کے ساتھ میں نے جنسی تعلق بھی قائم کیا اور ایک ...
’میں اس بھوت کی بیوی ہوں، اس کے ساتھ میں نے جنسی تعلق بھی قائم کیا اور ایک دفعہ تو یہ بھی ہوا کہ میں حاملہ۔۔۔‘ خاتون نے ٹی وی پر ایسی بات کہہ دی کہ طوفان برپاہوگیا، لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  

بیلفاسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) ناردرن آئرلینڈ کی ایک خاتون نے گزشتہ روز آئی ٹی وی ڈے ٹائم شو میں شریک ہوئی اور وہاں اپنی بھوت سے شادی کا ایسا انکشاف کر ڈالا کہ ہر دیکھنے والا دم بخود رہ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ناردرن آئرلینڈ کے شہر ڈاﺅن پیٹرک کی 45سالہ امینڈا ٹیگ ٹی وی شو’لوز وومن‘ میں انکشاف کیا کہ اس نے ایک بھوت سے شادی کر رکھی ہے۔ یہ بھوت ایک ہیٹی کے شہری کا ہے جو بحری قزاق تھا اور اس کی موت 18ویں صدی عیسوی میں ہوئی تھی۔اس کا نام جیک ہے، وہ سیاہ فام ہے اور اس کے گھنگھریالے سیاہ بال ہیں۔

امینڈا نے یہ بتا کر ناظرین کو اور حیران کر دیا کہ وہ اس بھوت کے ساتھ جنسی تعلق بھی قائم کرتی آ رہی ہے اور ایک بار حاملہ بھی ہو چکی ہے۔ اس نے بتایا کہ ”ایک بار میرے ایام مخصوصہ بند ہو گئے جس پر میں اپنے ڈاکٹر کے پاس گئی تو ڈاکٹر نے بتایا کہ میں حاملہ ہو چکی ہوں۔ مجھے اس پر اعتبار نہ آیا اور میں نے خون کا ٹیسٹ کرنے کو کہا، اس ٹیسٹ میں ثابت ہو گیا کہ میں حاملہ ہوئی تھی۔ میں نے جیک کو بھی یہ ماجرا بتایا تو اس نے کہا کہ ’بھوت کسی جیتی جاگتی عورت کوطبیعاتی طور پر حاملہ نہیں کر سکتا اور اس سے بچہ پیدا نہیں ہوگا لہٰذا پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔‘اس پر میں مطمئن ہو گئی۔تاہم کچھ عرصہ بعد میرے پیٹ پر حمل کے نشانات بھی نمایاں ہو گئے جو اب بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔میں اکثر جیک کے ساتھ باہر گھومنے بھی جاتی ہوں اور اسے مشروب بھی خرید کر دیتی ہوں لیکن وہ پی نہیں پاتا۔“ امینڈا نے مزید بتایا کہ ”ہماری شادی 2016ءمیں ہوئی تھی اور ہم نے عالمی پانیوں میں شادی کی تقریب منعقد کی تھی ۔ اس کی وجہ یہ تھی کسی بھی ملک کا قانون اس شادی کو قانونی قرار نہ دیتا، چنانچہ ہم نے کھلے سمندر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -