بھرے مجمع کے سامنے نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، لیکن لڑکی نے آگے سے کیا حرکت کر دی؟ دیکھ کر ہر مرد کی آنکھوں میں آنسو آجائیں کیونکہ۔۔۔

بھرے مجمع کے سامنے نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، لیکن لڑکی نے آگے ...
بھرے مجمع کے سامنے نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، لیکن لڑکی نے آگے سے کیا حرکت کر دی؟ دیکھ کر ہر مرد کی آنکھوں میں آنسو آجائیں کیونکہ۔۔۔

  

میکسیکوسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویلنٹائنز ڈے پر میکسیکو میں ایک نوجوان نے بھرے مجمع کے سامنے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کر دی لیکن لڑکی نے آگے سے ایسا جواب دے ڈالا کہ ہر دیکھنے والا سکتے میں آ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی ہزاروں لوگوں کے سامنے ایک سٹیج پر کھڑے ہوتے ہیں۔ لڑکے کے ایک ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ ہوتا ہے اور دوسرے میں انگوٹھی۔ وہ ایک گھٹنے پر جھک کر لڑکی کو شادی کی پیشکش کرتا ہے لیکن لڑکی یہ پیشکش سن کر مبہوت کھڑی رہ جاتی ہے۔

پھر وہ گلدستہ پکڑ لیتی ہے لیکن انگوٹھی لینے سے ہچکچاتی ہے۔ اس پر لڑکا کوئی بات کہتا ہے اور لڑکی نفی میں سر ہلا کر سٹیج سے اتر جاتی ہے اور جاتے ہوئے گلدستہ بھی سٹیج پر ہی پھینک جاتی ہے۔ ادھر لڑکا ایک گھٹنے پر ہی سر نہوڑائے بیٹھا رہ جاتا ہے اوراس کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ اسی اثناءمیں اور لوگ سٹیج پر آتے ہیں اور اس دل شکستہ نوجوان کی ڈھارس بندھاتے ہیں۔اب تک سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو 8لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی اکثریت لڑکی کو سنگدل اور ظالم قرار دے رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست نوئیوو لیون کے دارالحکومت مونٹیرے میں پیش آیا۔ اس جوڑے کے نام سامنے نہیں آ سکے۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

ڈیلی بائیٹس -