ہونے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ الٹراساﺅنڈ دیکھتے ہی آپ یہ کیسے بتاسکتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ بات جانئے

ہونے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ الٹراساﺅنڈ دیکھتے ہی آپ یہ کیسے بتاسکتے ہیں؟ ...
ہونے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ الٹراساﺅنڈ دیکھتے ہی آپ یہ کیسے بتاسکتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ بات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) الٹراساﺅنڈ کے ذریعے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی جنس کا پتا چلایا جا سکتا ہے لیکن وہ کون سی علامات ہیں جو الٹراساﺅنڈ میں بچے کی جنس کا تعین کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اب ماہرین نے یہ علامات بتا دی ہیں۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”الٹراساﺅنڈ میں بچے کی پوزیشن اس کی جنس کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔بعض بچے رحمِ مادر میں کھلے ڈھلے موجود ہوتے ہیں جن کی جنس باآسانی معلوم ہو جاتی ہے لیکن بعد شرمیلے ہوتے ہیں اور پیٹ کی چربی میں ان کے اردگرد جمع ہوتی ہے چنانچہ ان کی جنس کا تعین مشکل ہوتا ہے۔ اگر بچے کا مردانہ عضو سکین میں نظر نہ بھی آ رہا ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے ہاں لڑکی پیدا ہونے والی ہے کیونکہ یہ نمو کا وہ وقت ہوتا ہے جب بچے اور بچی کے جنسی اعضاءسائز میں ایک سے ہوسکتے ہیں۔ چنانچہ ایسی صورت میں مختلف علامات پر غور کرنا پڑتا ہے۔“
”ایک علامت کو ”ٹرٹل سائن“ کہتے ہیں۔ یہ وہ علامت ہوتی ہے جس میں لڑکے کے جنسی عضو کا بالائی حصہ اس کے خصیوں کے پیچھے سے تھوڑا سا نظر آ رہا ہوتا ہے۔یہ علامت بھی بعض لڑکوں میں نمایاں ہوتی ہے لیکن اکثر میں نظر نہیں آتی چنانچہ پھر ٹیکنیشن لڑکے کے جنسی عضو کی ایستادگی پر غور کرتے ہیں، کیونکہ لڑکوں میں ماں کے پیسٹ سے ہی عضو مخصوصہ کی ایستادگی کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور اس کے بغیر جنسی عضو کی نشوونما بہتر نہیں ہوتی۔اگر ٹیکنیشنز کو یہ علامت بھی نہ ملے تو پھر وہ ہیمبرگر سائن کو تلاش کرتے ہیں۔ اس سائن میں وہ عضو مخصوصہ کی جگہ تین لکیروں کو تلاش کرتے ہیں۔ یہ تین لکیریں لڑکیوں کے جنسی عضو کو ظاہر کرتی ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -