پارٹی رہنمااورکارکن ووٹ کے تقدس کی بحالی کاپیغام عام کریں:نواز شریف

پارٹی رہنمااورکارکن ووٹ کے تقدس کی بحالی کاپیغام عام کریں:نواز شریف
پارٹی رہنمااورکارکن ووٹ کے تقدس کی بحالی کاپیغام عام کریں:نواز شریف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنمااور کارکنا ن کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ووٹ کے تقدس کے بحالی کا پیغام عام کریں۔

نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں بہترین امیدواروں کوٹکٹ دیں گے اور اگلی حکومت بھی ن لیگ ہی بنائے گی۔لودھراں میں ملنے والی کامیابی کے حوالے سے پارٹی صدر کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمارے موقف کوپذیرائی بخشی اور لوگوں نے دھرنے اور پیسے کی سیاست مسترد کر دی۔

سابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مریم نواز،مریم اورنگزیب،مشاہداللہ، طلال چوہدری،سلیم ضیا،زاہد حامداورپرویز رشید بھی شریک تھے جس میں سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر بات چیت اورنیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردہونے کے بعدکی صورتحال پربھی غور کیا گیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -اہم خبریں -