’اگر بھارتی فوج نے یہ کام کرنے کی کوشش کی تو چینی فوج روکنے کے لئے راستے میں کھڑی ہوجائے گی‘ چین سے واضح اعلان ہوگیا، بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

’اگر بھارتی فوج نے یہ کام کرنے کی کوشش کی تو چینی فوج روکنے کے لئے راستے میں ...
’اگر بھارتی فوج نے یہ کام کرنے کی کوشش کی تو چینی فوج روکنے کے لئے راستے میں کھڑی ہوجائے گی‘ چین سے واضح اعلان ہوگیا، بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

  

مالے(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی گود میں بیٹھ کر بھارت خود کو جنوبی ایشیاءکا امریکہ سمجھنے لگا ہے اور امریکہ کی طرف دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں اپنی فوج بھیجنے کے اعلانات کرنے کی جسارت بھی کرنے لگا ہے۔ گزشتہ دنوں اس کی طرف سے مالدیپ میں فوج بھیجنے کا اعلان سامنے آیا جس پر اب چین نے اسے ایسی تنبیہ کر دی ہے کہ پورا بھارت ہل کر رہ گیا۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اس اعلان پر چین کا کہنا ہے کہ ”اگر بھارت نے مالدیپ میں فوج بھیجنے کی کوشش کی تو چینی فوج اس کا راستہ روکے گی۔“

چین کا کہنا تھا کہ ”اقوام متحدہ کی طرف سے اختیار ملے بغیر کسی ملک کا انفرادی طور پر کسی دوسرے ملک میں فوج بھیجنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔چین مالدیپ کے اندرونی معاملات میں کبھی دخل اندازی نہیں کرے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ بھارت وہاں بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مالدیپ میں اپنی فوج بھیج دے گا اور چین بت بنا بیٹھا رہے گا۔ہم بھارت کو روکنے کے لیے سخت اقدام کریں گے۔ چین کسی بھی ملک کے انفرادی طور پر دوسرے ملک میں فوج داخل کرنے کی مخالفت کرتا ہے اور بھارت کو چین کے اس موقف کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔ اسے کوشش کرنی چاہیے کہ مالدیپ ہم دونوں ملکوں کے درمیان نیا مسئلہ نہ بن جائے۔“

مزید :

بین الاقوامی -