قدرتی طور پر چمکتی یہ خوبصورت ترین جگہ پاکستان میں کہاں واقع ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی یہاں پہنچ جائیں

قدرتی طور پر چمکتی یہ خوبصورت ترین جگہ پاکستان میں کہاں واقع ہے؟ جان کر آپ کا ...
قدرتی طور پر چمکتی یہ خوبصورت ترین جگہ پاکستان میں کہاں واقع ہے؟ جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی یہاں پہنچ جائیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خوبصورت سیاحتی مقامات کی بات آئے تو دنیا کا کوئی ملک اس میں پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا جوہر طرح کے قدرتی مناظر سے مالامال ہے۔اب ایک خاتون بلاگر نے پاکستان کے مکران کوسٹ سے ساحل سمندر کی ایسی مسحور کن تصاویر دنیا کو دکھادی ہے کہ اس ساحل کا دلفریب نظارہ دیکھ کر ہر کوئی ابھی اس مقام کو دیکھنے کی خواہش کرے گا۔ ’گرل وِد گرین پاسپورٹ ڈاٹ کام (girlwithgreenpassport.com)پر مکران کے ساحلی علاقے کی رات کے اندھیرے میں لی گئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں سمندر کے نیلگوں پانی کو نیلی روشنی کا روپ دھارے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک تصویر میں نیلی روشنی میں ایک پہاڑ ڈوبا ہوتا ہے جبکہ اس کی چوٹی سے سنہری روشنی پھوٹ رہی ہوتی ہے جیسے چوٹی دمکتے سونے سے بنی ہوئی ہو۔بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ”یہ بھٹ خوری کے قریب سمندر کے مناظر ہیں۔ یہ پاکستان کا اکلوتا مقام نہیں ہے جہاں رات کے وقت دمکتے سمندر اور پہاڑوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہمارے ملک میں ایسے کئی مقامات موجود ہیں جن میں استولا آئی لینڈ، گڈانی اور سومیانی ساحل شامل ہیں۔“ بلاگر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ”انٹرنیٹ پر ان تصاویر کے متعلق غلط افواہیں پھیلائی گئی ہیں، کوئی اسے امریکہ کا ساحل کہہ رہا ہے، کوئی جیمیکا، کوئی تھائی لینڈ اور نجانے کون کون سے ملک سے اسے منسوب کیا جا رہا ہے حالانکہ حقیقت میں یہ پاکستان کا مکران کا ساحل ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -