وہ طریقہ جسے اپنا کر آپ اپنا وزن کم کرنے پر فی کلو 15 ہزار روپے کما سکتے ہیں، موٹے لوگوں کے لئے پیسے کمانے کا آسان ترین طریقہ

وہ طریقہ جسے اپنا کر آپ اپنا وزن کم کرنے پر فی کلو 15 ہزار روپے کما سکتے ہیں، ...
وہ طریقہ جسے اپنا کر آپ اپنا وزن کم کرنے پر فی کلو 15 ہزار روپے کما سکتے ہیں، موٹے لوگوں کے لئے پیسے کمانے کا آسان ترین طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں موٹاپے کے شکار لوگ اپناوزن کم کرنے پر بھاری رقوم خرچ کرتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایسا پروگرام شروع کر دیا ہے جس کے تحت موٹے افراد اپنا وزن کم کرنے پر رقم خرچ کرنے کی بجائے کما سکتے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور آر اے کے ہسپتال نے اشتراک سے یہ پروگرام شروع کیا ہے جو بنیادی طور پر 10ہفتوں پر مشتمل ایک فٹنس چیلنج ہے۔ اسے ’آر اے کے بگسٹ ویٹ لوزر چیلنج‘ کا نام دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ چیلنج 17فروری سے 28اپریل تک جاری رہے گا اور اس میں 18سال سے زائد عمر کے مردوخواتین شریک ہو سکتے ہیں۔ جو شخص بھی اس چیلنج میں شریک ہو کر اپنا ایک کلوگرام وزن کم کرے گا اسے 500درہم (تقریباً 15ہزار روپے) انعام دیا جائے گا۔ کم ہونے والے ہر ایک کلوگرام پریہ انعامی رقم بڑھتی چلی جائے گی۔ عریبین ہیلتھ کیئر گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضا صدیقی کا کہنا تھا کہ ”اس چیلنج میں شریک ہونے والے افراد کو ہفتہ وار وزن کم ہونے کی شیٹس مہیا کی جائیں گی۔ اس چیلنج میں سرجری کے ذریعے وزن کم کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور مردوخواتین دونوں میں سے ایک ایک فاتح کو، جو سب سے زیادہ وزن کم کرے گا، انعامی رقم دی جائے گی۔“