سکول میں نوعمر لڑکی نے اپنا لنچ باکس نکالنے کے لئے بیگ میں ہاتھ ڈالا تو ایسی چیز ہاتھ میں آگئی کہ واقعی ہوش اُڑگئے، پورے سکول میں افراتفری مچ گئی

سکول میں نوعمر لڑکی نے اپنا لنچ باکس نکالنے کے لئے بیگ میں ہاتھ ڈالا تو ایسی ...
سکول میں نوعمر لڑکی نے اپنا لنچ باکس نکالنے کے لئے بیگ میں ہاتھ ڈالا تو ایسی چیز ہاتھ میں آگئی کہ واقعی ہوش اُڑگئے، پورے سکول میں افراتفری مچ گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر آئسوچ میں ایک لڑکی نے بریک کے دوران لنچ باکس نکالنے کے لیے اپنے سکول بیگ میں ہاتھ ڈالا تو ایسی چیز ہاتھ میں آ گئی کہ اس کے اوسان خطا ہو گئے اور پورے سکول میں افراتفری مچ گئی۔ ویب سائٹ smh.com.au کی رپورٹ کے مطابق اس بچی نے جب لنچ باکس نکالنے کی کوشش کی تو اس کے ہاتھ میں خوفناک سانپ آ گیا جو نجانے کہاں سے اس کے بیگ میں گھس گیا تھا۔

اس واقعے پر اس بچی سمیت اردگرد موجود تمام طلبہ چیخیں مارتے ہوئے دوڑ گئے۔ سکول انتظامیہ نے فوری طور پر سانپ پکڑنے کی ماہر خاتون لینا فیلڈ کو کال کی ، جس نے آ کر بیگ سے سانپ نکالا۔ لینا کا کہنا تھا کہ ”سانپ بیگ کی اوپر کی چھوٹی جیب میں تھا۔ جب بچی نے شور مچایا تو ایک ٹیچر نے آ کر آہستہ سے بیگ کی زپ بند کر دی جس سے سانپ اندر بند ہو گیا۔ اگر ٹیچر ایسا نہ کرتی تو میرے آنے تک سانپ باہر نکل کر بچوں کو نقصان پہنچا سکتا تھا یا پھر جھاڑیوں میں غائب بھی ہو سکتا تھا۔ یہ دو فٹ لمبا سرخ پیٹ والا سیاہ رنگت کا سانپ تھا جو تاریک جگہوں پر چھپنا پسند کرتا ہے، چنانچہ بیگ کی جیب اس کے چھپنے کے لیے بہترین جگہ تھی جس میں وہ گھس گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -