پاک فوج کادستہ تربیتی مشن پرسعودی عرب روانہ ہوگا:آئی ایس پی آر

پاک فوج کادستہ تربیتی مشن پرسعودی عرب روانہ ہوگا:آئی ایس پی آر
پاک فوج کادستہ تربیتی مشن پرسعودی عرب روانہ ہوگا:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے مختلف خلیجی ریاستوں سے سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے سلسلے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور اسی سلسلے میں پاک فوج کادستہ تربیتی مشن پرسعودی عرب روانہ ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کامختلف خلیجی ریاستوں سے سیکیورٹی تعاون بڑھانے پرغور کیا جارہا ہے اسی سلسلے میں پاک فوج کادستہ تربیتی مشن پرسعودی عرب روانہ ہوگا۔پاک فوج کادستہ باہمی سیکیورٹی تعاون کے تحت روانہ ہوگا۔

آئی ایس پی آ ر کے مطابق پاک فوج کے جوان سعودی عرب سے باہرتعینات نہیں ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -اہم خبریں -