آصف زرداری تمام عدالتوں سے بری ہوئے،شوباز اپنے ٹبر کی خیر منائے: شوکت بسرا

آصف زرداری تمام عدالتوں سے بری ہوئے،شوباز اپنے ٹبر کی خیر منائے: شوکت بسرا
 آصف زرداری تمام عدالتوں سے بری ہوئے،شوباز اپنے ٹبر کی خیر منائے: شوکت بسرا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما شوکت بسرا نے بورے والا میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین پر کی جانے والی تنقید پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر  چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں،آصف زرداری تمام عدالتوں سے بری ہوئے ،شوباز اپنے ٹبر کی خیر منائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما شوکت بسرا نے بورے والا میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تقریر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال کوئی اور نہیں شہباز شریف کا چور خاندان اقتدار میں تھا ،کچھ کیا کیوں نہیں؟شہباز شریف اپنی،اپنے بھائی ان کے بیٹوں اور بیٹی کی خیر منائے،ثابت ہو چکا ہے کہ شریف خاندان دولت کا عالمی سمگلر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام کے پیچھے شریف لگانے سے کوئی شریف نہیں بن جاتا، ان نام نہاد شریفوں کا مقدر زندگی بھر کی جیل ہے،جیل کے ڈر سے یہ ٹبر باہر بھاگ گیا تو جلاوطنی ان کا مقدر ہوگی،شہباز شریف کراچی کی فکر چھوڑیں پہلے جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیں ،جنوبی پنجاب کے کروڑوں عوام کو جینے کا حق واپس کریں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -