خاتون کو اپنے شوہر سے نفرت ہوجائے اور وہ اس کے ساتھ زندگی نہ گزار سکتی ہو تو ایسی صورت میں اسے نکاح فسخ کرنے کا حق ہوگا: سعودی سپریم کورٹ

خاتون کو اپنے شوہر سے نفرت ہوجائے اور وہ اس کے ساتھ زندگی نہ گزار سکتی ہو تو ...
خاتون کو اپنے شوہر سے نفرت ہوجائے اور وہ اس کے ساتھ زندگی نہ گزار سکتی ہو تو ایسی صورت میں اسے نکاح فسخ کرنے کا حق ہوگا: سعودی سپریم کورٹ

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی سپریم کورٹ نے نکاح فسخ کرنے سے متعلق عدالتی اصول جاری کردیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر کسی خاتون کو اپنے شوہر سے نفرت ہوجائے اور وہ اس کے ساتھ زندگی نہ گزار سکتی ہو تو ایسی صورت میں اسے نکاح فسخ کرنے کا حق ہوگا۔عدالت نے خاتون کے اس حق کو تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر خاتون ایمانداری سے یہ سمجھتی ہے کہ شوہر سے نفرت کے باعث وہ اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ قواعد اور حدود کی پابندی نہیں کرسکے گی، حق زوجیت ادا کرنے سے قاصر ہوگی تو اسے نکاح فسخ کرنےکا حق ہوگا۔ جج خلع کی درخواست کے بغیر بھی نکاح فسخ کرسکتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -